جرائم و حادثات

حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پردھاوا۔ خاتون آرگنائزرگرفتار

حیدرآباد: شہرکے سکندرآباد علاقہ میں خفیہ طورپرچلائے جانے والے جسم فروشی کے اڈہ پرلالہ گوڑہ پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس نے وہاں کی خاتون دلال کو گرفتارکرکے تین لڑکیوں کو آزاد کروالیا۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق تارناکہ وجئے پوری کالونی کے ایک اپارٹمنٹ میں ستیم اورشیوماں لڑکیوں کو لاکران کے ذریعہ غیرقانونی کام کروارہے تھے۔ وہ لڑکیوں کو ریاست آندھراپردیش کے مختلف مقامات سے لا کریہاں رکھا کرتے تھے۔ پولیس نے شیواماں کو گرفتارکرکے تین لڑکیوں کو آزاد کروالیا جبکہ ستیم فراری میں ہے پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button