تلنگانہ

شہد کی مکھیوں کے حملہ میں ایک شخص ہلاک کئی زخمی _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں شہد کی مکھیوں کے حملہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ جگتیال ضلع کے سارنگاپور منڈل کے ریچاپلی گاوں میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاوں کی ایک مندر میں پوجا کے لئے کافی بھیڑ جمع تھی اس دوران شہد کی مکھیوں نے بھکتوں پر حملہ کردیا۔شہد کی مکھیوں کے اچانک حملہ سے مندر میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے بھاگنے لگے ۔اس دوران ایک 80 سالہ بھیمیا کو مکھیوں نے بری طرح کاٹ لیا ۔جس میں اس کی موقع پر موت ہوگئی۔ اس حملہ میں دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔جنھیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button