تلنگانہ

میٹ پلی میں اومیکرون کا پہلا کیس _ دبئی سے آیا تھا متاثرہ شخص

کورٹلہ _ جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاون میں ایک شخص  اومیکرون وائرس سے متاثر ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ میٹ پلی کے چاواڑی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص 25 دسمبر کو دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا اور ایرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ دینے کے بعد میٹ پلی پہنچ گیا ۔اس شخص کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔بعد ازاں اس کا جینوم ٹیسٹ کیا گیا جس میں رپورٹ اومیکرون سے متاثر پائی گئی۔رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت کا عملہ آج اس کے گھر پہنچ کر اسے حیدرآباد کے ٹمس ہاسپٹل منتقل کردیا۔

میٹ پلی میں اومیکرون کا پہلا کیس درج ہونے کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button