جنرل نیوز

مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت کامیاب امیدواروں میں تقسیم انعامات

 

کریم نگر: مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت کامیاب امیدواروں میں تقریب تقسیم انعامات زیر صدارت محمد ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر انعقاد عمل میں لایا گیا. جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عامر علی خان صاحب ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے کردار پر اولین ترجیح دیں. انہوں نے بتایا کہ آج ملک کے حالات بہت ہی سنگین ہوتے جارہے ہیں. فرقہ پرستی کے زریعہ ملک میں نفرت انگیز ماحول پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے. انہوں نے مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں. اردو زبان کے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے اردو کو مسلمانوں کی زبان قرار دیا جارہا ہے. جبکہ اردو زبان ہندوستانی زبان ہے. عامر علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد نے کریمنگر میں مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریمنگر کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے قابل تحسین اقدام قرار دیا. ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر نے ادارہ روزنامہ سیاست کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک اخبار نہہں بلکہ تحریک ہے. جس کی خدمات مثالی ہیں. مفتی غیاث محی الدین ناظم مدرسہ حفظ القرآن کریمنگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان میں ہمارا مزہبی اثاثہ موجود ہے. اور آج اردو صرف مدارس میں ہی پڑھائی جارہی ہے. انہوں نے مولانا آزاد سوسائٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوءے سراہنا کی. مولانا عبدالحی شعیب لطیفی, محمد عبدالصمد نواب, بومکل سرپنچ سرینواس ,مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری مولانا آزاد سوسائٹی, محمد فیاض علی رضوی, محمد اکرم علی, محمد اقبال علی, بشیر الدین حیدر, سعید الدین و د یگر مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کے زمہ داروں کے علاوہ طلباء طالبات ,بالخصوص معززین شہر کی کثیر تعداد شریک تھی .عامر علی خان نے طلباء میاسنادت تقسیم کئے.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button