تلنگانہ

چیف منسٹر اوورسیز اسکیم (اسپرنگ سیزن) کیلئے آن لائن درخواستیں مطلوب

چیف منسٹر اوورسیز اسکیم (اسپرنگ سیزن) کیلئے آن لائن درخواستیں مطلوب

نظام آباد: 29/ جون (اردو لیکس) ڈائریکٹر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے اپنے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا کہ بیرون ممالک کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات چیف منسٹر اوورسیز اسکیم (اسپرنگ سیزن) یکم / جنوری 2022ء تا 31/ جولائی 2022ء کے طلباء و طالبات جن میں پوسٹ گریجویٹ، ڈاکٹر س شامل ہے ان کیلئے اسپرنگ سیزن کیلئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہے۔ دیگر تفصیلات ویب سائٹ www.telanganaepass.cgg.govt.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ای پاس پورٹل یکم / جولائی 2022 ء سے کام کریگا۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31/ جولائی 2022 ء 5 بجے شام مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار اپنے ہارڈ کاپیز متعلقہ ڈی ایم ڈبلیو او آفس پر 10/ اگست 2022 ء تک جمع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بیرون ممالک کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم اقلیتی طبقات سے خواہش کی کہ وہ مدت کے دوران اپنی درخواستیں آن لائن کرلیں

متعلقہ خبریں

Back to top button