نیشنل

ہندوستان چھوڑو تحریک کا نعرہ ایک مسلمان نے دیا تھا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی کا پارلیمنٹ میں بیان: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و پارلیمنٹ حیدراباد نے کہا ہے کہ کوئٹ انڈیا مومنٹ یعنی ہندوستان چھوڑو تحریک کا نعرہ ایک مسلمان نے دیا تھا۔صدر مجلس نے ایوان نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کوئٹ انڈیا کا ذکر کیا تھا.

 

 

 

صدر مجلس نے کہا کہ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ یہ نعرہ کس نے دیا تھا تو شاید وہ یہ نام نہیں لیتے۔ بیرسٹر اویسی نے بتایا کہ کوئٹ انڈیا کا نعرہ یوسف مہر علی کا تھا جسے انہوں نے گاندھی جی کو لکھ کر دیا اور انہوں نے یہ نعرہ لگایا۔بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں مسلمانوں پر کئے جارہے مظالم کا تفصیلی طور پر ذکر کیا اور پوچھا کہ وزیراعظم کی پسماندہ اقلیتوں کے ساتھ یہ کیسی محبت ہے کہ کوئی بھی مسلمان وزیر نہیں ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج پیش کرنے کے لیے کوئٹ انڈیا مومنٹ کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان بھر میں مختلف پروگرامس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں بھی ہندوستان چھوڑو تحریک کے سالگرہ کے پیش نظر پروگرامس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کے تحت مجاہدین آزادی فوجیوں اور بزرگ شخصیات کو تہنیت پیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button