تلنگانہ

اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کو ٹی آر ایس کی تائید _ وزیر کے ٹی آر پیر کو پرچہ نامزدگی کے وقت موجود رہیں گے

حیدرآباد_ 26 جون ( اردولیکس) اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا 27 جون پیر  کو صبح 11:30 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی آر ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ کے ٹی آر اتوار کی رات دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ کے ٹی آر کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ، رنجیت ریڈی، سریش ریڈی، بی بی پاٹل، وینکٹیش نیتا اور پربھاکر ریڈی بھی موجود رہیں گے ۔ وزیر کے ٹی آر اتوار کی رات پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ دہلی روانہ ہو گئے

ٹی آر ایس پارٹی نے چند دن قبل مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی تاہم ٹی آر ایس پارٹی نے کل یشونت سنہا کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر موجود رہنے کا اعلان کیا ہے اس سے یہ واضح ہو گیا کہ ٹی آر ایس پارٹی یشونت سنہا کی تائید کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button