تلنگانہ

ہاسپٹل میں ڈی جے لگا کرپارٹی- مادر شکم میں بچہ کی موت، حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چادرگھاٹ علاقہ میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل میں ماں کے پیٹ میں بچہ کی موت ہوگئی۔ خاتون کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرس اوراسٹاف کی مبینہ لاپرواہی سے بچہ کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ثریہ نامی حاملہ خاتون کو کل ہاسپٹل لے جایا گیا چند گھنٹوں بعد خاتون نے درد زہ کی شکایت کی جس پران کے ارکان خاندان، ڈاکٹرس اوراسٹاف کو بلانے کیلئے گئے لیکن وہاں کوئی موجود نہیں تھا، کیونکہ وہ سب ہاسپٹل کی اوپری منزل پر ڈی جے لگاکر پارٹی منارہے تھے۔ اسی دوران حاملہ خاتون کے پیٹ میں بچہ کی موت ہوگئی۔ اس دوران ہاسپٹل میں سجاوٹ اورپارٹی کے ویڈیوزسوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button