تلنگانہ

پداپلی کے رکن اسمبلی داسری منوہر ریڈی کورونا سے متاثر

پداپلی _ ٹی آرایس کے رکن اسمبلی داسری منوہر ریڈی کورونا سے متاثر پائے گئے۔تلنگانہ اسمبلی میں پداپلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے منوہر منگل کی شب کورونا سے متاثر پائے گئے جس کے بعد ان کو علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا۔منوہر ریڈی کورونا کی پہلی لہر میں بھی اس وبا سے متاثر تھے۔انہوں نے کوویڈ کے ٹیکے کے دو ڈوز بھی لئے۔رکن اسمبلی، حلقہ حضورآباد میں ٹی آرایس کی انتخابی مہم چلارہے تھے۔انہوں نے حضورآباد کے وینکاونکامنڈل کا دورہ کیا تھا اور مختلف پروگراموں میں بھی حصہ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button