تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں چاول کے تھیلوں پر نام مقدس اور گنبد خضری کی تصویر _ میر چوک پولیس اسٹیشن پر احتجاج

حیدرآباد ۔ 7 جون (اردو لیکس ) حیدرآباد کے پرانے شہر کی میر چوک مارکیٹ میں راکھی کرانہ اسٹور میں چاول کے تھیلوں پر نام مقدسہ اور گنبد خضری کی تصاویر کی اشاعت کے ساتھ فروخت پر مقامی مسلمانوں نے سید سہیل قادری کارپوریٹر پھرگئی کی قیادت میں میر چوک پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا۔

صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر میر چوک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا۔اس موقع پر احتجاج میں مولانامحمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ اور مولا نا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ بھی پہنچ گئے ۔مولانا جعفر پاشاہ نے پولیس سے اس طرح کی حرکتوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جناب سید سہیل قادری نے بتایا کہ امرتسر راکس برانڈ نامی چاول کی فروخت کی جارہی تھی ۔ گذشتہ دو دن سے راکھی کرانہ اسٹور کے مالک کو توجہ دلائی جارہی تھی کہ چاول کے تھیلوں پر چار جگہ اللہ کا نام مقدس اور دوجگہ گنبد خضری کی تصویر شائع کی گئی ہے۔ ان تھیلوں کو زمین پر رکھا گیا ہے اور نام مقدسہ کے ساتھ گنبد خضری کی بھی بے حرمتی کی جارہی ہے۔اس کے باوجود دکان کے مالک نے کوئی توجہ نہیں کی ۔

انہوں نے میر چوک پولیس اسٹیشن کے   ملازمین کو ساتھ لے کر ایک آٹو میں چاول کے تھیلوں کو ضبط کروایا۔ میر چوک پولیس نے چاول کے تھیلوں کا اسٹاک ضبط کر کے سہیل قادری کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button