جرائم و حادثات

چلتی بس کا ٹائرنکل گیا 40 مسافرین بال بال بچ گئے

حیدرآباد: آرٹی سی بس میں سوارمسافرین اس وقت کرشماتی طوپرمحفوظ رہ گئے جب چلتی بس کا ٹائرنکل گیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آیا۔ بس میں اس وقت 40 مسافرین سوارتھے جو بال بال بچ گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نرساپورڈپو کی بس ایلورکی سمت جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پراچانک بس کا پچھلا ٹائرنکل گیا۔ ڈرائیورنے فوری طورپرگاڑی روک دی، ٹائرنکلتے ہی مسافرین خوفزدہ ہوگئے تھے بعد ازاں انھیں دوسری گاڑی میں وہاں سے بھجوایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button