تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں پر پولنگ کا آغاز

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں پر پولنگ کا آغاز _ شام 4 بجے تک جاری رہے گی پولنگ _ 14 دسمبر کو جاری ہوں گے نتائج 

حیدرآباد _ تلنگانہ  کی 6  ایم ایل سی نشستوں کی پولنگ  کا عمل شروع ہو گیا ہے 5 اضلاع ،کریم نگر کی دو، کھمم ،عادل آباد، میدک اور نلگنڈہ کی ایک ایک نشست پر آج صبح 8 بجے سے پولنگ کا آغاز ہوا جو شام 4 ،بجے تک جاری رہے گی۔ مجالس مقامی ادارے جات کے کوٹہ کے تحت یہ انتخابات ہورہے ہیں 6 ایم ایل سی نشستوں کی پولنگ کے لئے 37 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں

 

پولنگ مراکز میں  فون اور کیمرہ لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔ تمام پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ یا ویڈیو گرافی کا انتظام کئے گئے ہیں گا تاکہ کسی بھی دھاندلی کو روکا جاسکے۔ نتائج کا 14 ڈسمبر کو اعلان کیا جائے گا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق 14 ڈسمبر تک نافذ رہے گا۔ 6 نشستوں کیلئے 5326 رائے دہندے اپنے حق کا استعمال کریں گے۔

 

مجالس مقامی میں ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی ارکان کے علاوہ کارپوریٹرس اور کونسلرس کو ووٹ کا حق حاصل رہے گا۔ ٹی آر ایس کو اگرچہ تمام حلقوں میں اکثریت حاصل ہے لیکن 2 حلقہ جات میدک اور کھمم میں اسے کانگریس سے مقابلہ درپیش ہے جبکہ کریم نگر میں ٹی آر ایس باغی امیدوار و سابق میر کریم نگر سردار رویندر سنگھ نے پارٹی حلقوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ ٹی آر ایس نے انحراف کو روکنے کیلئے مجالس مقامی کے نمائندوں کو مختلف تفریحی مقامات کی سیر کا انتظام کرتے ہوئے کیمپس منعقد کئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button