تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات بڑھا دینے کا امکان _ آج یا کل فیصلہ

تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات بڑھا دینے کا امکان _ آج یا کل فیصلہ

حیدرآباد_ 15 ،جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو مزید چند دنوں تک بند رکھنے پرغورکئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے بھی حکومت کو مزید چند دنوں تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے، فی الحال حکومت نے تعلیمی اداروں کو 8 تا 16 جنوری تک تعطیلات دی ہیں جو کل اتوار کو ختم ہونے والی ہیں لیکن ملک کی کئی ریاستوں نے تعلیمی اداروں کو 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور تلنگانہ میں 20 جنوری تک کئی قسم کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے تعطیلات میں بھی مزید توسیع کا امکان ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ تعطیلات میں 20 جنوری تک یا 31 جنوری تک توسیع کی جاسکتی ہے۔