تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 1 کی ملازمتوں کے لئے 16 اکتوبر کو پریلمس امتحان

حیدرآباد _ 14 جون ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گروپ-1 کی ملازمتوں کے لئے  16 اکتوبر کو پریلمس امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی گورننگ باڈی نے منگل کو ایک اجلاس میں پریلم امتحان کے انعقاد کی تاریخ کو حتمی شکل دی۔ جس کے تحت گروپ-1 کے پریلمس امتحان کو 16 اکتوبر کو  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے گا۔ جبکہ مینس امتحان جنوری یا فروری میں منعقد ہوں گے ۔

ابتدائ میں جولائی یا اگست میں پریلمس امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اور امیدواروں کی درخواست کے مطابق پریلم اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا۔ کمیشن نے تمام ضلعی مراکز میں امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امتحانی مراکز کی تفصیلات اور ہال ٹکٹ کو مقررہ وقت پر TSPSC کی ویب سائٹ www.tspsc.gov.in پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپریل میں گروپ 1 کی  503  ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ ٹی ایس پی ایس سی نے کہا کہ گروپ-1 کی جائیدادوں کے لیے 3,80,202 درخواستیں موصول ہوئی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button