جنرل نیوز

ایس آئی اؤ کورٹلہ یونٹ کے انتخابات، عبدالماجد صدر اور فیض الرحمن سیکرٹری منتخب

نومنتخبہ ریاستی جوائنٹ سیکرٹری حلقہ تلنگانہ کے بموجب بتاریخ ٢٤/ دسمبر ٢٠٢٢ بمقام دفتر جماعت اسلامی جگتیال میں کورٹلہ یونٹ کے میقات ٢٠٢٣ کے لیے نو منتخبہ صدر حلقہ تلنگانہ برادر عبدالحفيظ کے زیر نگرانی انتخابی اجلاس منعقد ہوا. جس میں ممبرز کی اکثریتی رائے سے برادر عبدالماجد کو بحیثیت صدر کورٹلہ یونٹ منتخب کیا گیا. جبکہ یونٹ سیکرٹری کی حیثیت سے برادر فیض الرحمن کا انتخاب عمل میں آیا اور ساتھ ہی بیت المال و دعوۃ سیکرٹری کی حیثیت سے بھائی شفیق الرحمن، ICA سیکرٹری کی حیثیت سے محمد فاضل, آفس سیکرٹری کی حیثیت سے محمد عدنان اور ہفتہ واری اجتماعات و PR سیکرٹری کی حیثیت سے بھائی عبدالقوی کو ذمہ داری سونپی گئی.

 

قبل ازیں انتخاب، سیکرٹری حلقہ برادر عظیم فریض نے قرآن کے حوالے سے امیر ومامورین کی زمہ داریوں کو سمجھایا اور برادر عبدالحفيظ نے انتخابی طریقہ کار اور مطلوبہ صفات کو پیش کیا. منتخب نمائندوں نے عزم مصمم کے ساتھ آیندہ میقات کی کارکردگی انجام دینے کا عزم کیا. صدر حلقہ عبدالحفيظ نے منتخب ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی اور استقامت کی دعا کی. سیکرٹری حلقہ کی دعا سے اس انتخابی اجلاس کا اختتام عمل میں آیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button