تلنگانہ

اگنی پتھ کے خلاف حیدرآباد میں بھی پرتشدد احتجاج۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: مرکزی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں اعلان کردہ ‘اگنی پتھ’ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج اب حیدرآباد تک بھی پھیل گیا۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بعض نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ پارسل کا سامان ٹرین کی پٹریوں پر رکھ کر احتجاج کیا گیا۔

احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ اگنی پتھ اسکیم کو ختم کیا جائے اور فوج میں تقررات کو معمول کے مطابق جاری رکھا جائے۔ نوجوانوں نے پارسل کو پٹریوں پر رکھ کر آگ لگا دی گئی۔ اس دوران مظاہرین نے سکندرآباد سے روانہ ہونے والی ایسٹ کوسٹ ایکسپریس کو بھی آگ لگا دی۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر افراتفری کی کیفیت دیکھی گئی۔پولیس نے وہاں پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button