تلنگانہ

کتے کے کاٹنے کا خوف _ فوڈ ڈیلیوری بوائے محمد الیاس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی _ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 22 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقہ منی کونڈہ  میں سوئینگی ڈیلیوری بوائے نے پالتو کتے کے خوف سے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق منی کونڈہ کے پنچوٹی کالونی میں واقع ایک عمارت میں کھانے کے پارسل کی ڈیلیوری کیلئے  30 سالہ نوجوان محمد الیاس گیا ہوا تھا اور وہاں پر ڈابر میان نسل کے کتے نے تعاقب کرنے شروع کر دیا اور اس کتے کے کاٹنے کے خوف سے ڈیلیوری بوائے الیاس نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جس میں وہ شدید زخمی ہو گیااور اسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

رائے درکم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور وہاں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل محمد رضوان نامی نوجوان نے بھی اسی طرح کے ایک واقعہ میں کتے کے کاٹنے کے خوف سے عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جس میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور دوران علاج اس کی موت ہوگئی تھی اور اب اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد الیاس کا تعلق پرانے شہر کے فلک نما سے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button