تلنگانہ

حیدرآباد میں شرابیوں کا احتجاج

حیدرآباد:ٹریفک پولیس کے رویہ کے خلاف شرابیوں نے احتجاج کیا۔شہرحیدرآباد کے گڈی ملکاپور علاقہ کی سبزی مارکٹ کے قریب گزشتہ شب دو شراب کی دکانات کے قریب شرابیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔اتوار ہونے کی وجہ سے عوام کا ہجوم اس علاقہ میں دیکھاگیا۔ان دکانات کے دونوں طرف ہر دن ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے۔

گذشتہ روز بھی ٹریفک پولیس، معمول کے مطابق حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف مہم چلارہی تھی کہ ٹریفک پولیس کے رویہ پر شرابیوں نے اعتراض کرتے ہوئے یہ مہم انجام دینے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیاجس کی وجہ سے اس مصروف روٹ پر ٹریفک میں کچھ دیر کے لئے خلل پڑا اور ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔پولیس نے شرابیوں کو وہاں سے منتشر کردیااوردو افراد کو اس سلسلہ میں حراست میں لے لیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button