تلنگانہ

گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے تلنگانہ بھر میں احتجاج

حیدرآباد _ 7 جولائی ( اردولیکس) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر و وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک رامار اؤ کی ہدایت پر آج پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے گیس سلنڈر قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں احتجاج منظم کیا۔ احتجاجیوں نے گیس سلنڈر پر جلانے کی لکڑیاں رکھ کر انوکھا احتجاج کیا۔

احتجاجی، وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے اور کئی مقامات پر مودی کے پتلے نذر آتش کرتے ہوئے اضافی قیمتوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے تمام شہروں اور منڈلوں میں وزیر اعظم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا گیا۔

احتجاج میں ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی اور کونسل کے علاوہ مختلف کارپوریشن کے چیئرمین نے حصہ لیا ۔ان تمام نے مہنگائی پر مودی حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ وقفہ، وقفہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر ناقابل برداشت بوجھ بن گیا ہے۔

کاماریڈی میں اردو اکیڈمی کے صدر یم کے مجیب الدین نے ٹی آر ایس قاٸدین اور کارکنوں کے ساتھ مل کر احتجاج میں حصہ لیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button