انٹر نیشنل

مکہ ریجن میں جمعہ تک بارش کا امکان۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کے مکہ ریجن مین وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ سے جمعے تک مکہ مکرمہ ریجن میں بارش کا امکان ہے۔

 

سبق ویب کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے مکہ مکرمہ شہر، طائف، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان، جدہ، بحرۃ، رابغ اور خلیص بارش کی زد میں ہوں گے۔ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ وہ بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

 

شہری دفاع کا مزید کہنا ہے بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوسکتا ہے علاوہ ازیں پہاڑی اورمیدانی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔ہائی ویزے پرسفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

بدھ سے جمعہ تک مکہ مکرمہ میں زائرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے ہفتہ کے اختتام کی یہ عمرہ زائرین کے کئے مشکل کا باعث بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button