تلنگانہ

شوہر اور بیوی کو ایک ہی مقام پر کام کرنے کی سہولت فراہم کریں: سرکاری ملازمین کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر عہدیداروں کو چیف منسٹر تلنگانہ کا مشورہ

شوہر اور بیوی کو ایک ہی مقام پر کام کرنے کی سہولت فراہم کریں: سرکاری ملازمین کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر عہدیداروں کو چیف منسٹر تلنگانہ کا مشورہ 

حیدرآباد _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے نئے زونل سسٹم کے تحت آیندہ چار دنوں میں ملازمین کے الاٹمنٹ اور تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے عہدیداروں سے کہا کہ شوہر اور بیوی دونوں سرکاری ملازم ہیں اور یہ دونوں الگ الگ مقامات پر کام کرتے ہیں تو انھیں ایک مقام پر کام کرنے کی سہولت فراہم کریں تاکہ یہ دونوں بہتر انداز میں ڈیوٹی انجام دے سکیں۔چیف منسٹر نے کہا کہ شوہر اور بیوی کے الاٹمنٹ کے معاملے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کریں اور اس فیصلہ سے مقامی نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع سے محروم ہونے نہ دیا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button