تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں بارش ، 30 تاریخ تک برسات کی پیش قیاسی ،شہر میں موسم سرد

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے جنوب مغربی مانسون کی وجہ سے اس ماہ کی 30 تاریخ تک ریاست کے کئی اضلاع میں ہلکی یا تیز بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ عادل آباد،آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگ، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، پیداپلی، ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، میدک میں پیر کی صبح تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔ حیدرآباد میں بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button