تلنگانہ

تلنگانہ میں مزید 10 دنوں تک مذہبی اجتماعات اور دیگر عوامی سرگرمیوں پر پابندی

حیدرآباد _ 10 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے اتوار کو ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ  کے پیش نظر 20  جنوری  تک مذہبی اجتماعات، ریالیوں، عوامی اجتماعات اور بڑے پیمانے پر دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 25 دسمبر 2021 کو جی او 6 جاری کرتے ہوئے ریاست میں مذہبی اجتماعات، ریالیوں اور عوامی جلسوں پر  پابندیاں عائد کی تھی  جسے ریاست میں 10  جنوری  تک نافذ کیا گیا تھا۔

حکومت کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کو دیکھتے ہوئے وہ ریالیوں، مذہبی تقریبات اور عوامی جلسوں سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگانے کا حکم دے رہی ہے۔ حکومت نے لازمی طور پر ماسک کے استعمال پر زور دیا  ہے اور عوامی مقامات پر لوگوں کے ماسک نہ پہننے پر 1,000 روپے جرمانے کا حکم دیا۔ یہ حکم 20 جنوری 2022 تک نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button