نیشنل

شرد پوار نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

ممبئی: شرد پوار نے این سی پی کے صدر عہدہ سے دیا گیا اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔ چار دنوں‌سے‌جاری زبردست سیاسی سرگرمیوں کے بعد آج انھوں نے ایک پریس کانفرنس کر استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے میڈیا کے سامنے جذباتی انداز میں کہا میں جذباتی ہو گیا ہوں اور اپنا فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔ واضح رہے کہ 2 مئی کو شرد پوار  نے این سی پی چیف کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اچانک فیصلہ‌کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا تھا۔ شرد پوار کا‌ کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوا تھا کہ میری کئی سال کی خدمات کے بعد مجھے سبکدوش ہونا چاہیے اس لئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button