تلنگانہ

بڑی خبر _ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر چیف منسٹر کو رپورٹ

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر چیف منسٹر کو رپورٹ

حیدرآباد _ 3 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا۔جس میں وزیر صحت ہریش راو کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں عہدیداروں نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو ریاست میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے پھیلاؤ اور روزانہ درج ہونے والے کیسوں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔اور چیف منسٹر کو بتایا کہ مرکزی حکومت کے تازہ گائیڈ لائن کے مطابق تلنگانہ میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی کوئی صورت حال نہیں ہے صورت حال قابو میں ہے

 

جس پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اومیکرون سے چوکس رہیں۔لاپرواہی اور غفلت ٹھیک نہیں ہے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری ہاسپٹلس میں آکسیجن، ادویات اور بستروں کو تیار رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button