جنرل نیوز

کوہیر میں سی سی سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے کیا معائنہ

کوہیر _ 2 اپریل (اردو لیکس) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میں منظورہ 50 لاکھ کی لاگت سے مہاتما گاندھی دیہی طمانیت روزگار کے تحت تعمیر شدہ کوہیر کے اہم سی سی سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل پر میجر گرام پنچایت کوہیر نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے دورہ کرتے ہوئے نو تعمیر شدہ سی سی سڑکوں کا جائزہ لیا۔

 

اس موقع پر نمائندہ سرپنچ نے اپنے بیان میں کہا کہ کوہیر مستقر میں پچھلے دو سال میں ریاستی وزیر خزانہ ٹی۔ ہریش راو، رکن پارلیمان ظہیر آباد بی۔ بی پاٹل اور رکن اسمبلی ظہیر آباد کے۔ مانک راو کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے کوہیر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے لیے تین مرحلوں میں کوہیر مستقر کو مہاتما گاندھی دیہی طمانیت روز گار کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ اور سی ڈی پی فنڈ کے تحت 25 لاکھ کی منظوری عمل میں آئی تھی جس سے کوہیر میں سڑکوں کے تعمیراتی کام تکمیل پاچکے ہیں۔

 

نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کی اجرائی کے علاوہ ریلوے گیٹ کوہیر تحصیلدار دفتر کا احاطہ کرتی بیدر بیس چوراستہ کی اہم سڑک کی تعمیر کے لیے ابتدأ میں منظورہ فنڈ 70 لاکھ ناکافی ہونے کی وجہ سے دوبارہ تخمینہ لاگت کرتے ہوئے منظورہ 70 لاکھ میں ایک کروڑ 10 لاکھ کا اضافہ کرتے ہوۓ ایک کروڑ 80 لاکھ فنڈ منظور کیا گیا اور اس سڑک کا بھی کام زیرِ دوراں ہےاور بہت جلد مکمل کرلیا جاۓگا۔

 

اس کے علاوہ کوہیر پولیس اسٹیشن چوراستہ تا مولانا معیز الدین درگاہ سڑک بھی منظور ہوچکی ہے۔ لیکن یہ کوہیر کی اہم سڑک ہے، اس سڑک پر تجارتی دوکانات، بینک، جونیر کالج و متعد مدارس، تحصیلدار دفتر کے علاوہ عصری سہولیات سے آراستہ سرکاری دواخانہ موجود ہے۔ موجودہ یہ سڑک تنگ دامنی کا شکار ہے۔ لہذا اس منظورہ سڑک کی کشادگی کے تناظر میں زیر التوأ ہے۔ اور اس کے متعلق اربابِ مجاز سے نمائندگی کی گئی ہے اور بہت جلد حائل ہورہے مسائل کو حل کرتے ہوۓ اس سڑک کے تعمیراتی کاموں کا آغاز عمل میں آۓ گا۔

 

اس موقع پر جلیل احمد سابقہ آتما کمیٹی ڈئریکٹر، محمد سلیم نائب صدر بی۔ آر۔ ایس کوہیر منڈل، محمد یوسف پٹیل جنرل سیکرٹری بی۔ آر۔ ایس کوہیر منڈل کے علاوہ عمران کوہیری صدر مائنارٹی سیل بی۔ آر۔ ایس کوہیر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button