تلنگانہ

آر ٹی سی سٹی بسوں پر مقامات کے نام اُردو میں تحریر کرنے اُردو پریس کلب نظام آباد کے وفد کی نمائندگی 

 

نظام آباد:13/ مئی (ای میل) اُردو پریس کلب نظام آباد صد ر محمد خالد خان، نائب صدرسید قیصر اور سکریٹری محمد ذاکر نے آرٹی سی ریجنل منیجر نظام آباد اوشا رانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نظام آباد میں حال میں شروع کردہ سٹی بسوں پر مقامات کے نام اُردو میں تحریر کرنے سلسلہ میں تحریری یادداشت حوالے کی۔ صدراُردو پریس کلب محمد خالد خان نے ریجنل منیجر اوشا رانی سے انکشاف کیا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تمام سرکاری محکمہ جات میں اُردو زبان پر عمل آوری کے سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ہیں لیکن عمل آوری نہیں کی جارہی ہے

سید قیصر نائب صدر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اُردو زبان کو ریاست میں دوسری سرکاری زبان کا موقف دئیے جانے کے باوجود عمل آوری میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جارہاہے انہوں نے ریجنل منیجر کو بتایا کہ اگر تمام سٹی بسوں پر مقامات کے نام اُردو زبان میں تحریر کئے جاتے ہیں تو مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور آرٹی سی ادارہ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ صرف تلگو زبان میں مقامات کے نام تحریر کئے گئے ہیں اُردو کو نظر انداز کیا گیا ہے

سکریٹری اُردو پریس کلب محمد ذاکر نے پیشکش کی کہ اُردو رائٹر اگر دستیاب نہیں ہے تو ان کی جانب سے اُردو رائٹر کو فراہم کیا جائیگا آرٹی سی ریجنل منیجر اوشا رانی نے تیقن دیا کہ جلداز جلد تمام سٹی بسوں پر مقامات کے نام اُردو زبان میں تحریر کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button