نیشنل

مہاراشٹرا، لاتور کے ایک گاوں میں زمین سے آرہی ہیں پراسرارآوازیں، لوگ خوفزدہ

ممبئی: مہاراشٹر کے لاتور ضلع میں واقع ایک گاوں میں پراسرار آوازوں کی وجہہ سے لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ یہاں زمین کے اندر سے عجیب وغریب آوازیں آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک زائد از ایک ہفتہ سے ہسوری گاوں والوں کو یہ آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ لاتور کے ایک عہدیدارنے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے، اور کہا ہے کہ انھیں ہسوری گاؤں میں سنائی دینے والی پراسرار آواز کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ لوگوں کی شکایت پرانتظامیہ نے انڈین جیومیگنیٹزم انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں سے اس عجیب و غریب معاملے کی تحقیق کرنے کے لیے گاؤں کا دورہ کرنے کی خواہش کی ہے۔ لاتور کے ضلع کلکٹر پرتھوی راج بی پی نے بھی گاؤں کا دورہ کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button