تلنگانہ

ملازمین کے مسائل پر ٹی این جی اوز کے قائدین کی چیف سکریٹری تلنگانہ سے نمائندگی

ملازمین کے مسائل پر ٹی این جی اوز کے قائدین کی چیف سکریٹری تلنگانہ سے نمائندگی

حیدرآباد _ تلنگانہ این جی اوز اور تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کے قائدین نے چیف سیکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل کو پیش کیا۔اور عنقریب ہونے والے ملازمین کے تبادلوں میں  نئے زونل سسٹم کے تحت ہر ضلع کے ملازم کو اسی ضلع میں تبادلہ کرنے کی درخواست کی۔یونین کے قائدین نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو کئی مشورے دئے ۔

سومیش کمار نے بتایا کہ تبادلوں کے عمل کو آن لائن طریقہ کار پر انجام دیا جائے گا اس کے لئے ضلع وار اساس پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی  ۔نئے تقررات میں 95 فیصد ملازمتیں مقامی افراد کو دینے کا وعدہ کیا۔اس ملاقات میں تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کے صدر ممتا، تلنگانہ این جی اوز کے صدر مامڑی راجندر اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button