تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ _ معاشی طور پر کمزور طبقات کے لئے تعلیم اور ملازمتوں میں تحفظات

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے معاشی طور پر کمزور طبقات ( ای ڈبلیو ایس) کو تعلیم اور ملازمتوں میں تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں آج دوپہر منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اکنامکل وویکر سیکشن کو تحفظات دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔مرکزی حکومت نے گزشتہ سال معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو تحفظات فراہم کا فیصلہ کیا تھا جس پر ریاست میں بھی عمل آوری ہوگی۔ایسے طبقات کے بچے جن کے خاندان کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہے ان تحفظات کے لئے اہل ہوں گے۔تلنگانہ حکومت نے ایسے بچوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں تقررات کے دوران 5 سال عمر کی چھوٹ بھی دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button