انٹر نیشنل

ہندوستان نے خلائی میدان میں رقم کی تاریخ ۔ چندریان 3 نے کامیابی کے ساتھ چاند پر رکھا قدم

نئی دہلی: ہندوستان نے آج خلائی شعبہ میں تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستان کے چندریان 3 کے وکرم لینڈر نے شام چاند کے قطب جنوبی خطے میں نہایت آسانی سے اترنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

 

 

نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر ٹکی ہوئی تھیں اورسب اس تاریخی لمحہ کا انتظار کررہے تھے۔ اسرو نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی اوردیگر اہم شخصیات نے خلائی تحقیقی ادارے سے وابستہ سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

 

دنیا کے دیگرممالک نے اس کامیاب تجربہ پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 14 جولائی کو سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چندریان کا تجربہ کیا گیا تھا۔

 

 

چاند پر پہنچنے کی کوشش کے تعلق سے بھارت کا یہ دوسرا مشن ہے۔ 2019 میں آخری مرحلے میں چندریان-دو مشن ناکام ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button