اسپشل اسٹوری

سیما۔ سچن کی محبت کی کہانی پر بن رہی ہے فلم۔ آڈیشن کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: پاکستان سے اپنی محبت کے لیے غیر قانونی طور پر ہندوستان آنے والی 4 بچوں کی ماں سیما حیدر پر اب فلم بننے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیما حیدر اور سچن کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم کے لیے آڈیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

 

 

وائرل ویڈیو میں دو کردار نظر آ رہے ہیں۔ ایک لڑکی اور لڑکا، دونوں فون پر بات کر رہے ہیں اور ایک بینر کے پیچھے جس پر لکھا ہے ‘کراچی سے نوئیڈا’۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم سچن اور سیما کی محبت پر مبنی ہے اور فلم کا نام ‘کراچی ٹو نوئیڈا’ ہے۔ خبروں پر یقین کیا جائے تو فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے آڈیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

 

 

معلومات کے مطابق اس فلم کی ہدایت کاری ڈائریکٹر پروڈیوسر امیت جانی کر رہے ہیں۔ آڈیشن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہونے لگا اور لوگوں کے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button