ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول کے صد فیصد نتا ئج پر پر نسپل کے ایس جمیل کو تہنیت

ظہیرآباد 3 / ا گسٹ (اردو لیکس نیوز) (ابو فیضان میدک) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جو نیر کالج بوائز 1 الگول کے دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج آنے پر مسٹر ما نک را ؤ رُکن ِ اسمبلی ظہیرآباد نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیرآبا د میں ایک رنگا رنگ تقر یب کے دوران تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالج کے پر نسپلس مسٹر جے را ملو اور کے ایس جمیل کی شالپوشی کی اور تو صیف نامہ عطا کر تے ہوئے ا ن کی خدمات کی زبر دست ستا ئش کی ۔ بعد ازان رُ کن ِاسمبلی مسٹر کے مانک را ئو نے اپنے خطاب میں کہا کہ علا حدہ ریا ست تلنگانہ کے حصول کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو تلنگانہ کو سنہر ے تلنگانہ میں تبد یل کر نے کے لئے کو شاں ہیں اور اس کے حصہ کے طور پر کے سی آر کے جی تا پی جی اسکیم کو متعارف کر وایا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ کے جی تا پی جی تعلیم کے حصہ کے طور پر ر یاست بھر میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول قا ئم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے دو ٹو ک کہا کہ صد فیصد نتا ئج کا حصول کو ئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ یہ تمام اساتذہ کی سخت جدو جہد اور لگن اور پر نسپل کے اے جمیل کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہے ۔ جس کے لئے اساتذہ قابل تعر یف ہیں ۔ اس موقع پر آتما کمیٹی چیر مین پنٹا ریڈی ، ضلعی ویجلنس رکن راما کر شنا ، ڈپٹی وارڈن محمد سمیع الدین ، جو نیر اسسٹنٹ عر فان کے علاوہ دیگر مو جود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button