تلنگانہ

ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے درندہ بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

حیدرآباد _ تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے کتہ گوڈم ضلع کے پالونچہ میں ایک شخص کے بیوی اور دو کمسن لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلینے کے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرنے والے شخص کا سیلفی ویڈیو دیکھنے کے بعد رونگھٹے کھڑے ہوگئے ہیں جس میں اس نے کتہ گوڈم کے رکن اسمبلی واناما وینکٹیشور راو کے بیٹے واناما رگھویندر راو کی درندہ صفت حرکتوں کا انکشاف کیا ہے

ریونت ریڈی نے رگھویندر راو کو فوری گرفتار کرنے اور رکن اسمبلی واناما وینکٹیشور راو کو ٹی آر ایس پارٹی سے برطرف کردینے کا مطالبہ کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button