تلنگانہ

نکہت زرین کو تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا

 

حیدرآباد _  تلنگانہ پی سی سی کے صدر و رکن پارلیمنٹ ملکاجگری ریونت ریڈی نے ہندوستانی باکسر نکہت زرین کو 5 لاکھ روپے  رقمی انعام کا اعلان کیا ہے جنھوں نے ترکی کے استنبول میں منعقدہ ویمنس ورلڈ باکسنگ چیمپئن کے 12ویں ایڈیشن کے فلائی ویٹ (52 کلوگرام) کے فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹامس کو 5-0 سے شکست دے کر جیت ورلڈ چیمپئن بن گئیں  ۔اور طلائی تمغہ حاصل کیا تھا ۔ تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی باکسر نکہت زرین نے اس جیت کے ساتھ عالمی ٹائٹل جیتنے والی پانچویں ہندوستانی باکسر بن گئی ۔

ٹیوٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے چندرشیکھرراو حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جس ریاست کے دیگر کھلاڑیوں بشمول پی وی سندھو، ساینا نہیوال اور ثانیہ مرزا کو رقمی انعام کا اعلان کیا تھا نظام آباد کی نکہت زرین کو بھی انعام کا اعلان کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button