اظہرالدین ٹیم کے خلاف ریونت ریڈی ٹیم کامیاب _ ظہیرآباد میں راجیو گاندھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

ظہیر آباد _ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے ظہیرآباد میں منعقدہ راجیو گاندھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی ٹیم نے اظہرالدین کی ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی۔ راجیو گاندھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اظہرالدین کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 15 اوورز میں 130 رنز بنائے۔اس کا تعاقب کرتے ہوئے ریونت ریڈی کی ٹیم نے  جیت حاصل کی۔اس موقع پر کانگریس قائدین ڈاکٹر گیتا ریڈی، محمد علی شبیر اور دیگر قائدین نے ٹروفی حوالے کیا۔