تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی کی بسوں میں سفر کرنے والوں کو چیرمین باجی ریڈی گوردھن ریڈی نے دی خوشخبری

تلنگانہ آر ٹی سی کی بسوں میں سفر کرنے والوں کو چیرمین باجی ریڈی گوردھن ریڈی نے دی خوشخبری 

حیدرآباد _ یکم جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کی بسوں میں سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے اب انھیں بچوں کو ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔کیونکہ آر ٹی سی نے 12 سال عمر تک کے بچوں کو مستقل طور پر مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔

 

آر ٹی سی کی جانب سے آج یکم جنوری کو نئے سال کے موقع پر 12 سال عمر تک کے بچوں کو ایک دن کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن یہ سہولت مستقل طور پر فراہم کرنے کا منصوبہ ہے اس سلسلہ میں تلنگانہ آر ٹی سی کے چیئرمین باجی ریڈی گوردھن ریڈی نے بس بھون میں منعقدہ نئے سال کی تقریب میں کہا کہ آر ٹی سی بسوں میں مستقل طور پر بچوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ بچوں کو آر ٹی سی بسوں میں سفر کی ترغیب دی جا سکے۔اس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button