سابق وزیر ویرپا مویلی کو سدبھاونا ایوارڈ _ چارمینار کے دامن میں کانگریس کی تقریب

حیدرآباد _ راجیو گاندھی سدبھوانا یاترا میموریل کمیٹی کی جانب سے تاریخی چارمینار کے دامن میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر ویرپا مویلی کو سدبھاونا ایوارڈ دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ راجیو گاندھی نے غریبوں کی حالت زار جاننے کے لئے یاترا کی تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ ہندو اور مسلمان ملک کی دو آنکھیں ہیں۔ آج اقتدار کے لیے بعض افراد دونوں طبقات کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں۔  انہوں نے حیدرآباد کی تاریخی یادگار چارمینار کے قریب منعقد ہ سدبھاونا دیوس کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کے اتحاد کے لیے اپنی جان بھی قربان کردی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ویرپا مویلی وہ شخص ہیں جنہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کیاتھا۔انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ اے پی میں وائی ایس آر حکومت کے دوران مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا۔  راجیو گاندھی سدبھوانا یاترا میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں  تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانیکم ٹیگور، گیتا ریڈی، پی سی سی کے سابق صدور اتم کمار ریڈی،سابق محمد علی شبیر، پونالہ لکشمیا ،سدبھوانا کمیٹی کے قائدین جی نرنجن، یوسف ہاشمی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی ۔