تلنگانہ

پرانا شہر حیدرآباد کے سینئر کانگریس لیڈر جناب سید یوسف ہاشمی کا انتقال

حیدرآباد پرانا شہر کے سینئر کانگریس لیڈر جناب سید یوسف ہاشمی کا جمعہ کی نصف شب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 75 برس تھی مرحوم کے فرزند عامر ہاشمی کی اطلاع کے مطابق یوسف ہاشمی چند دنوں سے علیل تھے نماز جنازہ ہفتہ 21 مئی کو بعد ظہر جامع مسجد بندل گوڑہ کاماٹی پورہ میں ادا کی جائے گی ۔موصوف کا شمار تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائدین میں ہوتا تھا وہ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی اور تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے علاوہ  حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔اور سٹ ون کے رکن بھی رہے ۔1969 کی تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا تھا

تدفین قبرستان بندل گوڑہ عقب بہادر پورہ پولیس اسٹیشن میں عمل میں آیگی مزید معلومات فون نمبر 7989747323 پر کر سکتے ہیں

کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو، نائب صدر جی نرنجن اور دیگر قائدین نے یوسف ہاشمی کی قیام گاہ پہنچ کر ان کا آخری دیدار کیا اور خراج عقیدت پیش کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button