تلنگانہ ہائی کورٹ میں 7 نئے ججوں کا تقرر _ نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _ مرکزی وزارت قانون نے  ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں 7 نئے ججوں کا تقرر کیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 16 ستمبر کو  کالجیم کی سفارشات کی منظوری کے بعد آج نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نئے ججوں میں جسٹس پی ایس شری سدھا ، جسٹس سی سوما لتا ، جسٹس جی رادھا رانی ، جسٹس مادھوی دیوی ، جسٹس توکارام ، جسٹس لکشمن اور جسٹس وینکٹیشور ریڈی کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ میں نئے ججوں سمیت ججوں کی تعداد 18 تک پہنچ جائے گی۔