تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں _ آیندہ دو دنوں تک سردی کی لہر

حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں _ آیندہ دو دنوں تک سردی کی لہر 

حیدرآباد _14 دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے ساتھ تلنگانہ کے کئی اضلاع گزشتہ دو دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں  ریاست میں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریاستی ڈائریکٹر ناگارتنا نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔ سرپور (آصف آباد ضلع) میں پیر کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دو روز میں یہ  درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ اس موسم سرما میں اب تک سردی کی شدت زیادہ نہیں رہی۔لیکن دو دنوں سے اچانک اضافہ ہوا ہے فی الحال شمال مشرقی اور شمال مغربی ہندوستان سے تلنگانہ کی طرف کم ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ اگلے پانچ دنوں تک ریاست میں دن کے وقت موسم خشک رہے گا۔ رات کو زمین تیزی سے ٹھنڈی ہوجائے گی  اور سردی بڑھ جائے گی ۔ صبح کے وقت دھند چھائی ہوئی ہوگی ۔ ہوا میں نمی معمول سے 25 فیصد تک بڑھ جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button