تلنگانہ

لوگ گھروں میں کررہے ہیں آرام۔ حیدرآباد میں سڑکیں اور پولنگ بوتھس سنسان۔ پولیس کررہی ہے ووٹ دینے کی اپیل: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: تلنگانہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ کئی مقامات پر لوگ جوش و خروش کے ساتھ حق رائے دہی سے استفادہ کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب حیدرآباد میں عجیب و غریب صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

 

سڑکیں میں سنسان ہیں اور پولنگ بوتھس بھی سنسان نظر آرہے ہیں جبکہ لوگ گھروں میں ہیں۔بعض علاقوں میں پولنگ مراکز پر رائے دہندے دیکھے جا رہے ہیں لیکن خاص طور پر اقلیتی علاقوں میں رائے دہندگان کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔

 

حالانکہ اضلاع میں دوپہر ایک بجے تک 36 اشاریہ 68 فیصد پولنگ درج کی گئی جبکہ حیدرآباد میں صرف 21 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔سہ پہر تین بجے تک ریاست بھر میں تقریباً 51.89 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ پولنگ ضلع میدک میں 69.33 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم 31.17 فیصد ہوئی۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے تناسب میں اضافہ کے لیے کئی اقدامات کیے گئے اور بارہا حق رائے دہی سے استفادہ کی اپیل کی جا رہی ہےباوجود اس کے رائے دہندے اپنے دستوری حق سے مستفد ہونے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button