تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے سابق امام مکہ مسجد حافظ مولانا محمد عثمان نقشبندی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

حیدرآباد _ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے امام و معروف اسلامی اسکالر حافظ مولانا محمد عثمان نقشبندی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 

چیف منسٹر کے سی آر نے زائد از 50 سال سے تاریخی مکہ مسجد کے امام کی حیثیت سے مرحوم کی جانب سے انجام دی گئی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے علیحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران مولانا کی جانب سے کی گئی کاوشوں و نیز مرحوم اسلامی اسکالر کے ساتھ اپنی وابستگی کو یاد کیا۔

 

چیف منسٹر نے مرحوم کے حق میں دعائیہ کلمات کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button