کسٹمرس کو کپڑے دکھانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شیخ جانی پاشاہ کی موت _ تلنگانہ کے کھمم کے شو روم میں افسوسناک واقعہ

کھمم _ تلنگانہ کے کھمم شہر میں واقع کے ایل ایم شاپنگ مال  کے ملازم شیخ جانی پاشاہ کی  کسٹمرس کو کپڑے دکھانے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے پر موت ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب شیخ جانی پاشاہ عمر 42 سال ساکن پمپنگ روڈ ویل کھمم  ، کے ایل ایم شاپنگ مال میں ملازم تھے شوروم میں گاہکوں کو کپڑے دکھانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر میز پر گر پڑے ساتھی ملازمین اور انتظامیہ نے شیخ جانی پاشاہ کو کھمم کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد تشخیص مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ  شیخ جانی پاشاہ کو دل کا دورہ پڑنے پر موت واقع ہوگئی ۔  آج بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی کھمم میں ان کی  نماز جنازہ ادا کی گئی اور قطب شاہی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ کے ایل ایم شاپنگ مال انتظامیہ نے شیخ جانی پاشاہ مرحوم کے افراد خاندان کو ہر اعتبار سے تعاون کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کے مرحوم کے اہلیہ اور فرزند کو شوروم میں ملازمت دینے کا بھی تیقن دیا مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ایک دختر شامل ہیں