جنرل نیوز

رکن اسمبلی جوگورامنا کی ہدایت پر ماہ مقدس میں مسلم علاقوں میں صاف صفائی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مجلس بلدیہ متحرک ۔ ظہیر رمضانی

عادل آباد۔رمضان المبارک میں مسلم محلوں اور مساجد کے اطراف صاف صفائی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رکن اسمبلی جوگورامنا کی سرپرستی میں مجلس بلدیہ کے تحت زمینی سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے آج یہاں کے آر کے کالونی میں واقع مدینہ مسجد کے اطراف و اکناف میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور بلدیہ عہدیداران و مسجد انتظامیہ جناب سعداللہ اور مولانا عنایت صاحب کی موجودگی میں سڑک کی مرمتی کاموں انجام دہی کی نگرانی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا

 

۔اس موقع پر رمضان المبارک میں افطار کے بعد بچے ہوئے سوکھے اور گیلے کچرے کو محفوظ کرنے کے لئے میونسپل کے تحت بڑے کچرے دانیوں کی تقسیم عمل میں لائی۔ظہیر رمضانی نے کہا کہ کچرے دانیوں کی تقسیم شہر کی تمام مساجد انتظامیہ کے حوالے کی جائے گی۔تاکہ کچرے کو دسٹ بین میں محفوظ رکھتے ہوئے میونسپل ملازمین کے حوالے کیا جاسکے۔اس طرح کچرے کے ذریعے پھیلنے والی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ظہیر رمضانی نے تمام مذاہیب کے لوگوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس خاص صاف صفائی کا خیال رکھیں اور درپیش مسائل سے میونسپل کونسل کو واقف کروائیں۔تاکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے

 

۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ اور رکن اسمبلی جوگورامنا کی سرپرستی میں ضلع عادل آباد میں کروڑہا روپیوں کی لاگت سے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے جس سے شہر عادل آباد خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔اس موقع پر مدینہ مسجد انتظامیہ و میونسپل عملہ و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button