ایس آئی او حیدرآباد کی جانب سے برادرہوڈ ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد

ٹرافی اور نقد انعام کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو اخلاقیات سے بھی آراستہ کرنے کی کوشش

 

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے زیر اہتمام طلباء کی مجموعی فلاح اور حوصلہ افزائی کے لیے مختلف سرگرمیوں کے درمیان حیدرآباد چیپٹر نے وی وی آر کرکٹ گراؤنڈز معین آباد میں Brotherhood trophy ٹینس بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور انکو پروان چڑھایا جاسکے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی ہو سکے۔ ٹورنامنٹ میں دیگر مذاہب کے برادران وطن نے بھی خاصی تعداد میں حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم کو 25,000 روپیے اور دوسرے نمبر آنے والی ٹیم کو 10,000 روپیے نقد ا نعامات رکھے گئے تھے۔جملہ 48 ٹیموں نے رجسٹر کیا اور 2 روزہ ٹورنامنٹ عمل میں آیا۔ کھلاڑی پورے حیدرآباد سے تھے، وادی ھداسے لے کر قطب اللہ پور تک مختلف ٹیمیں 14 سے 24 سال کے گروپ میں تھیں۔ ٹیموں کو شروع سے ہی نظم و ضبط میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور ہم نے ایک خوبصورت جنٹلمین گیم دیکھا۔ ٹرافی اور نقد انعام جیتنے کی دوڑ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بنیادی اسلامی تعلیمات اور اخلاقیات سے بھی آراستہ کیا۔مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین(صدر حلقہ ایس آئی او – حلقہ تلگانہ) اور محترمہ خالدہ پروین صاحبہ نے وننر اور رنر اپ ٹیموں کو مباراباد دی اور انعامات سے نوازا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے آخر میں مسٹر سہیل رضوان (سٹی صدر) اور برادر اسید وسیم(سٹی سیکریٹری) نے بتایا کہ ”اسوسیٹ میکنگ کیمپین” کے حصہ کے طور اس brotherhood ٹورنامنٹ کو رکھا گیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں کے اندر آپس میں یکجہتی اور بھائیچارگی کو بڑھانا اور اپنے ہنر سے اسلام کی نمائندگی کرنا تھا۔