حیدر آباد میں بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کے لئے رہنمائی۔ ایس آئی او کا سمینار

حیدرآباد _  ملک میں بے روزگاری کے سبب کئی معاشی مسائل سے سماج پریشان ہے، کئی لوگ اقدامِ خود کشی تک  کیلئے مجبور ہیں، ایسے میں عوام کو بالخصوص نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کرنا لازمی ہے۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)  حلقہ تلنگانہ اپنی نوعیت کے ایک انوکھے سمینار کا انعقاد کررہی ہے جس کے ذریعہ نوجوانوں کی روزگار کے سلسلہ میں مختلف پہلوؤں سے ماہرین کے ذریعہ رہنمائی کی جائے گی۔15 ستمبر کومیڈیا پلس آڈیٹوریم، عابڈس حیدرآباد میں تین بجے دن ہونے والے اس سمینار کے مہمان مقررین میں ایم ایس شبیر اور امیت تریویدی شامل ہیں۔ ایم ایس شبیر اپنے میدان میں 35 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔وہ ایسوسی ایشن آف پروفیشنل اینڈیپنڈنٹ فینشنیل اڈویزاری کے فاؤنڈنگ صدر ہیں۔ امیت تریویدی مارکیٹنگ کے میدان کے معروف مصنف اور ٹرینر ہیں۔ انہوں نے اب تک ہزار سے زائد ورکشاپس کے ذریعہ لوگوں کی رہنمائی کی ہے۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ تلنگانہ نوجوانوں سے خواہش کرتی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ اٹھائیں۔