تلنگانہ

تلنگانہ میں راکھی کے دن افسوسناک واقعہ _ بہنوں نے مردہ بھائی کے ہاتھ پر باندھی راکھی

نلگنڈہ _ راکھی تہوار کے دن تلنگانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں  راکھی باندھنے کے لئے  بھائی کے مکان پہنچنے والی بہنوں میں اس وقت شدید غم لہر دوڑ گئی جب ان کا بھائی کا انتقال ہوگیا۔یہ واقعہ نلگنڈہ ضلع کے مالاگوڈم  گاوں کا ہے جہاں لکشمیا نامی شخص کی خرابی صحت کے باعث موت ہوگئی۔راکھی تہوار کے پیش نظر لکشمیا کی پانچ بہنیں جو ضلع کے مختلف علاقوں میں رہتی ہیں آج بھائی کے مکان پہنچے تاکہ اکلوتا بھائی کو راکھی باندھ سکیں۔لکشمیا کو مردہ پا کر بہنوں نے مردہ جسم کے ہاتھ پر ہی راکھی باندھ دی ۔اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود ہر ایک کے آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button