تلنگانہ

راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو اسکائی ٹریکس ورلڈ ایرپورٹ ایوارڈ

حیدرآباد _ حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو مسلسل تیسرے سال اسکائی ٹریکس ورلڈ ایرپورٹ ایوارڈس میں ہندوستان اور وسطی ایشیا  میں بہترین علاقائی ایرپورٹ کا ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔اس ایرپورٹ کو دنیا کے 100سرکردہ ایرپورٹ لیگ میں 71ویں مقام سے 64واں مقام حاصل ہوگیا ہے۔سال 2020میں اس کو 71واں مقام حاصل ہوا تھا۔ساتھ ہی حیدرآباد ایرپورٹ کو وسطی ایشیا و ہندوستان کے زمرہ میں صاف ترین ایرپورٹ کا تیسرارینک ملا ہے۔ایرپورٹ کو ہندوستان و وسطی ایشیا میں بیسٹ ایرپورٹ اسٹاف اور بہترین علاقائی ایرپورٹس ایشیا کے زمرہ میں چھٹواں مقام ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button