تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں معمولی اضافہ

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں معمولی اضافہ 

حیدرآباد،_ تلنگانہ میں کورونا کے کیسوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39,495 افراد کی جانچ کی گئی اور 213 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ جمعہ کے روز تلنگانہ میں کورونا کے 198 کیسس درج ہوئے تھے کووڈ کی وجہ سے کل ایک کی موت ہوگئی۔ اس سے اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3,998 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 156 افراد کورونا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق اس وقت ریاست میں 3,779 ایکٹیو کیس ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آج ریاست میں بیرون ملک سے آنے والے 70 افراد کی جانچ کی گئی اور 70 منفی پائے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button